شمالی خراسان کے علاقے فاروج میں زعفران کی کٹائی ہر سال ستمبر کے آخر سے شروع ہوتی ہے اور ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال شمالی خراسان میں تقریباً پانچ ہزار ہیکٹر کھیتوں سے 29 ٹن زعفران کی فصل کاشت کی جائے گی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٪10 زیادہ ہے۔ شمالی خراسان کے 8 علاقوں میں زعفران کی کاشت کی جاتی ہے جن میں فاروج پہلے نمبر پر ہے۔ مناسب موسمی حالات، پانی کی کم ضرورت، مناسب کارکردگی اور معاشی آمدنی، زعفران کے کاشتکاروں کے لیے اس صوبے میں برآمدی مصنوعات کے لیے اہم عوامل ہیں۔ ایران دنیا کی ٪90 زعفران کی پیداوار کے ساتھ سب سے زیادہ زعفران پیدا کرنے والے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ